Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔مرحبا نعمت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

 


 گندم کی زیادہ پیداوار کا حصول نہ صرف غذائی تحفظ بلکہ کسانوں کی خوشحالی کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔


ساہیوال (ارشدسردارچودھری)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور گندم کی زیادہ پیداوار کا حصول نہ صرف غذائی تحفظ بلکہ  کسانوں کی خوشحالی کے لیے بھی  نہایت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منٹگمری ہال میں گندم پیداوار مقابلہ 2025-26 کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کا مقصد ٹاپ 10 منتخب شدہ گندم پلاٹس کی کٹائی کے شیڈول کا تعین قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف انداز میں کرنا تھاجس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع  ڈاکٹر طاہر جاوید، متعلقہ افسران اور کامیاب کاشتکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 211 درخواستوں میں سے 160 منظور کی گئیں جبکہ ویٹ کمیٹیوں نے 10 بہترین پلاٹس کو حتمی طور پر منتخب کیا۔ انہی پلاٹس کی کٹائی کی تاریخوں کے تعین کے لیے قرعہ اندازی کی گئی جو مکمل شفافیت کے ساتھ مکمل ہوئی۔ اجلاس کے دوران فیلڈ اسٹاف کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق موقع پر موجود رہیں اور کٹائی کے عمل کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں تاکہ پیداوار کے درست اعداد و شمار حاصل کیے جا سکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ مقابلہ کے ہر مرحلے میں شفافیت، میرٹ اور غیر جانبداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور انہیں بروقت آگاہی فراہم کی جائے تاکہ وہ بھرپور انداز میں اس مقابلہ میں حصہ لے سکیں اور بہتر پیداوار کے حصول کے لیے جدید زرعی طریقہ کار اپنائیں۔

کوئی تبصرے نہیں

ads