Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

ساہیوال میں بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کا شہر کا دورہ، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ

 


ڈپٹی کمشنر  کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ایم ڈی واسا تنویر قیصر کے ہمراہ بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا  دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں  نے نشیبی علاقوں، اہم شاہراہوں اور مختلف چوکوں کا معائنہ  کیا اور واسا ساہیوال کی جانب سے جاری نکاسی آب کے عمل، مشینری کی دستیابی اور فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق  نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 


انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نکاسی آب کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ رہیں۔اس موقع پر ایم ڈی واسا تنویر قیصر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں نکاسی آب کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں اور مشینری مکمل طور پر فعال ہے،


 جبکہ اہم مقامات پر اضافی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ بارش کے پانی کو بروقت نکالا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر  کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق  نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے اور فیلڈ میں موجود عملہ ہمہ وقت متحرک رہے تاکہ کسی بھی قسم کی صورتحال کو فوری طور پر کنٹرول کیا جا سکے۔

کوئی تبصرے نہیں

ads