جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے، سنگین مقدمات کی بروقت تفتیش یقینی بنانے کی ہدایت
ساہیوال ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی زیر صدارت ٹی ایم اے ہال چیچہ وطنی میں چیچہ وطنی سرکل کے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکل میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کی گرفتاریوں سمیت مجموعی پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے افسران کو ہدایت کی کہ اشتہاری و عدالتی مفروران کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، زیرِ تفتیش سنگین مقدمات کو میرٹ پر مکمل کر کے حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے اور عوام کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ڈی پی او ساہیوال نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے بازاروں، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور گشت کے نظام کو فعال رکھا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال شفقت رشید، ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سلیم خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں