Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

تیل بحران کے باعث پنجاب میں نئی اوقات کار نافذ، دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی


 ایس ایچ او تھانہ کسووال حسن ممتاز گجر کا تھانہ کسووال کے معزز شہریوں کے لیے خصوصی پیغام 


حکومت پنجاب نے تیل بحران (Oil Crisis) کے باعث توانائی کے بہتر استعمال کے لیے صوبہ بھر میں نئی کاروباری اوقات کار (Closing Timings) نافذ کر دی ہیں۔

سرکاری ہدایات کے مطابق تمام دکانیں، بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

جبکہ بیکری، تندور، ریسٹورنٹ اور کریانہ اسٹورز کو رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔

حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق میڈیکل اسٹور اور فارمیسیز پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی اور وہ ضرورت کے مطابق کھلے رہ سکیں گے۔

اسی طرح شادی ہال، مارکی اور دیگر تقریبات بھی رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ پابندی گھروں میں ہونے والی تقریبات پر بھی لاگو ہوگی۔

حکومت پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں۔

حکام کے مطابق ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں

ads