Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

چیچہ وطنی میں بارشی پانی منصوبے کا جائزہ


 

ڈپٹی کمشنر  کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے  پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کا تفصیلی دورہ کیاجہاں انہوں نے بارشی پانی کی نکاسی کے جاری ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں  نے زیرِ تعمیر پونڈنگ ایریاز، واٹر ڈرینز اور 9 لاکھ گیلن گنجائش کے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور اسے ہر صورت مون سون سیزن کے آغاز سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ بارشوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچا کر محفوظ بنایا جا سکے اور شہری علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر  کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق  کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل نہ صرف شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گی بلکہ پانی کے بہتر استعمال میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام مراحل کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور ایسے منصوبے مستقبل میں ممکنہ اربن فلڈنگ کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز اور میونسپل کمیٹی  کے ایم او رضوان مارتھ بھی ان کے ہمراہ موجود تھےجنہوں نے منصوبے پر جاری پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کوئی تبصرے نہیں

ads