Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

پنجاب اسمبلی: ٹریفک جرمانوں میں کمی کا ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش نہ ہو سکا

 


پنجاب اسمبلی میں ٹریفک جرمانوں میں کمی سے متعلق ترمیمی بل آج بھی منظوری کے لیے ایوان میں پیش نہ کیا جا سکا، جس کے باعث شہریوں کو فوری ریلیف ملنے کی امید مزید مؤخر ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک جرمانوں میں کمی کا اطلاق سست روی کا شکار ہے۔ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے یکم اپریل کو ٹریفک چالان میں کمی کی ترامیم منظور کی تھیں جبکہ محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دے کر منظوری حاصل کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے 41 ویں اجلاس کی تیسری نشست میں بھی موٹر وہیکل ترمیمی آرڈیننس منظوری کے لیے ایوان میں پیش نہ کیا جا سکا۔

ترمیمی آرڈیننس کے مطابق موٹر سائیکل کی بعض خلاف ورزیوں پر چالان 2 ہزار روپے سے کم کر کے 1 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ موٹر سائیکل کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ 2 ہزار روپے ہوگا۔

اسی طرح رکشے کی بعض خلاف ورزیوں پر جرمانہ 3 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار روپے اور سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کار اور جیپ کی بعض خلاف ورزیوں پر چالان 5 ہزار سے کم کر کے 3 ہزار روپے کیا جائے گا۔

ترمیمی آرڈیننس میں سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں اور اوور اسپیڈنگ کے جرمانے برقرار رکھے گئے ہیں۔ 2000 سی سی اور لگژری گاڑیوں کا جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار روپے، جبکہ بسوں، ٹرکوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ بھی 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جرمانوں میں کمی کا اطلاق صرف آرڈیننس کی اسمبلی سے منظوری کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں

ads