تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قمر محمود منج تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساہیوال ڈاکٹر ملک احسان الحق اعوان، پروفیسر ڈاکٹر سجاد نعیم، ایم پی اے میجر (ر) محمد غلام سرور، رانا محمد ندیم اکرم اوربین کالج،اختر سردار چودھری صدر کسووال پریس کلب رجسٹرڈسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
کسووال(نمائندہ خصوصی)کسووال میں بین الاقوامی معیار کے پہلے جدید تعلیمی ادارے ''اوربین کالج'' کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے ممتاز علمی، ادبی، صحافتی شخصیات، ماہرینِ تعلیم، اساتذہ کرام اور معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ تقریب نہ صرف کسووال کی تعلیمی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی بلکہ علاقے میں تعلیمی انقلاب کے آغاز کی نوید بھی بن گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قمر محمود منج تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساہیوال ڈاکٹر ملک احسان الحق اعوان، پروفیسر ڈاکٹر سجاد نعیم، ایم پی اے میجر (ر) محمد غلام سرور، رانا محمد ندیم اکرم اوربین کالج،اختر سردار چودھری صدر کسووال پریس کلب رجسٹرڈ،رانا عرفان منج،رانا شرافت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
ڈائریکٹر کالج شیخ رمضان حسنین، سماجی شخصیت و ڈائریکٹر حاجی احمد نواز نوشہروی اور ڈائریکٹر حاجی ملک محمد شہباز نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ادارے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اوربین کالج کا قیام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قمر محمود منج،پروفیسر ڈاکٹر سجاد نعیم،ملک احسان الحق اعوان،رانا محمد ندیم اوربین کالج اور سماجی شخصیت حاجی احمد نواز نوشہروی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک اچھے تعلیمی ادارے کا قیام کسی بھی علاقے کی تقدیر بدل سکتا ہے، اور آج کسووال میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے قیام سے نہ صرف طلبہ کو معیاری تعلیم میسر آئے گی بلکہ علاقے کی سماجی و فکری ترقی کو بھی نئی جہت ملے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے بھی اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈائریکٹرز کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اوربین کالج مستقبل میں ایک مثالی تعلیمی ادارہ ثابت ہوگا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایسے ادارے قوموں کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور نوجوان نسل کو بہتر مستقبل کی راہ دکھاتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس ادارے کی ترقی اور فروغِ تعلیم کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔





کوئی تبصرے نہیں