Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

پنجاب بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری، کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل کو ڈویژنل صدر مقرر

 



صوبائی سیکرٹری اسکاؤٹس ایسوسی ایشن طارق قریشی نے حلف لیا۔  تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، اے سی جنرل غلام حسین بھٹی، ڈویژنل ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن خادم حسین موہل سمیت سکاوٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 


ساہیوال( ارشد سردار چودھری )کمشنر آفس ساہیوال میں پنجاب بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن کی شاندار تقریب حلف برداری، کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل کو ڈویژنل صدر مقرر کر دیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری اسکاؤٹس ایسوسی ایشن طارق قریشی نے حلف لیا۔  تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، اے سی جنرل غلام حسین بھٹی، ڈویژنل ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن خادم حسین موہل سمیت سکاوٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ سکاؤٹ ہونا ایک بھاری ذمہ داری ہے جسے نبھانا ہر سکاؤٹ کا عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے طلبہ کی اہم ذمہ داری ہے اور سکاؤٹ ہونا مل جل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں خدمتِ خلق کا جذبہ پیدا کرتی ہے جو ہمارے مذہب اسلام نے بھی ہمیں سکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اسکاؤٹس کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ صوبائی سیکرٹری اسکاؤٹس ایسوسی ایشن طارق قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل میں موجود مایوسی کو ختم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکاوٹنگ تحریک کو ہر سکول تک پھیلایا جائے۔صوبائی سیکرٹری اسکاؤٹس طارق قریشی نے کہا کہ صوبائی کمشنر پنجاب بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اسکاؤٹس میں ایک نئی تحریک پیدا کی ہے۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر خود جا کر اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کو متحرک کیا اور اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ذریعے طلبہ کی بہترین خطوط پر آبیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹنگ کا مقصد باہمت شہری اور اچھا انسان بنانا ہے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی سیکرٹری اسکاؤٹس طارق قریشی نے کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

کوئی تبصرے نہیں

ads