Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

ایسٹر پر ساہیوال میں سیکیورٹی اور صفائی کے انتظامات مکمل

  ساہیوال: کمشنر کا ایسٹر انتظامات کا جائزہ، چرچز کیلئے فول پروف سیکیورٹی اور صفائی کی ہدایات ساہیوال میں کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ...

 

ساہیوال: کمشنر کا ایسٹر انتظامات کا جائزہ، چرچز کیلئے فول پروف سیکیورٹی اور صفائی کی ہدایات


ساہیوال میں کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ایسٹر کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈویژنل بین المذاہب امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکیورٹی، صفائی اور سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں آر پی او محمد ایاز سلیم، تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، علما کرام اور مسیحی برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب کا خوبصورت گلدستہ ہے اور مسیحی برادری کو تمام شہری و قانونی حقوق حاصل ہیں جن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایسٹر کے موقع پر چرچز کے اطراف صفائی، سیکیورٹی اور مسیحی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس کو فعال رکھا جائے تاکہ کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں مسلم و مسیحی برادری کے درمیان مثالی بھائی چارہ قابلِ تقلید ہے۔

آر پی او محمد ایاز سلیم نے یقین دہانی کروائی کہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے دوران چرچز اور مسیحی کالونیوں میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مذہبی ہم آہنگی میں مسیحی برادری کے کردار کو بھی سراہا۔

مسیحی رہنما پاسٹر ابراہام عظیم ڈینئل نے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسٹر کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور سرکاری ملازمین کو چھٹی دی جائے تاکہ وہ بھی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

اجلاس کے اختتام پر علما کرام اور دیگر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مزید فروغ دیا جائے گا۔


کوئی تبصرے نہیں

ads