Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

چیچہ وطنی میں عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام شروع

 چیچہ وطنی: جامعہ اسلامیہ میں حج 2026 عازمین کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام کا اعلان چیچہ وطنی ( تحصیل رپورٹر)حج 2026 کے عازمین کی سہولت اور ...

 چیچہ وطنی: جامعہ اسلامیہ میں حج 2026 عازمین کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام کا اعلان




چیچہ وطنی ( تحصیل رپورٹر)حج 2026 کے عازمین کی سہولت اور مناسکِ حج کی درست ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے جامعہ اسلامیہ چیچہ وطنی کے زیر اہتمام تین روزہ حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ تربیتی پروگرام 4 اپریل سے 6 اپریل تک روزانہ صبح 9 بجے سے دن 11 بجے تک جامعہ اسلامیہ جامع مسجد بلاک نمبر 12 چیچہ وطنی میں منعقد ہوگا۔ پروگرام میں ناظم اعلیٰ جامعہ اسلامیہ چیچہ وطنی مفتی محمد ساجد عازمینِ حج کو مناسکِ حج کی مکمل عملی اور نظری تربیت فراہم کریں گے۔تربیتی نشستوں کے دوران احرام باندھنے کا طریقہ، طواف، سعی، وقوفِ عرفہ، رمیِ جمرات اور دیگر اہم ارکانِ حج کی تفصیل سے رہنمائی دی جائے گی، تاکہ عازمینِ حج کو دورانِ سفر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،انتظامیہ کے مطابق خواتین عازمین کے لیے پردے کا علیحدہ اور باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے تاکہ وہ بھی سہولت کے ساتھ تربیتی پروگرام میں شرکت کر سکیں،تمام عازمینِ حج سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ بروقت شرکت کو یقینی بنائیں اور اس اہم تربیتی پروگرام سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔

کوئی تبصرے نہیں

ads