سیکرٹری یونین کونسل نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ضمیر کالونی میں موجود آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں تلف کر دیا کسووال(نا...
سیکرٹری یونین کونسل نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ضمیر کالونی میں موجود آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں تلف کر دیا
کسووال(نامہ نگار)کسووال اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے جبکہ متعدد علاقوں سے کاٹنے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ روز ضمیر کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آوارہ کتے نے راؤ محمد شبیر کی اہلیہ کو کاٹ کر زخمی کر دیا، جس پر علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکرٹری یونین کونسل رانا ذوالفقار اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور ضمیر کالونی میں موجود آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں تلف کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے بروقت کارروائی پر انتظامیہ کو سراہا اور مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔رانا ذوالفقار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے باقاعدہ مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی کی فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو اس خطرے سے مستقل نجات دلائی جا سکے۔
کوئی تبصرے نہیں