کسووال: ڈپٹی کمشنر کا رورل ہیلتھ سنٹر اور مریم نواز کلینک کا دورہ، مفت ادویات اور صفائی کا جائزہ کسووال (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ساہیوال سم...
کسووال: ڈپٹی کمشنر کا رورل ہیلتھ سنٹر اور مریم نواز کلینک کا دورہ، مفت ادویات اور صفائی کا جائزہ
کسووال (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق کا دورہ کسووال،نواحی گاؤں 4چودہ ایل رورل ہیلتھ سنٹر اور مریم نواز ہیلتھ کلینک 39 چودہ ایل کسووال کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مفت ادویات کی فراہمی، صفائی کی صورتحال اور عوام کو فراہم کی جانے والی دیگر طبی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے واضح کیا کہ صحت مراکز اور صفائی کے منصوبوں کا مقصد عوام کو بروقت سہولتیں فراہم کرنا اور صحت و ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے ہر شہری تک صاف اور محفوظ ماحول کے ساتھ معیاری طبی سہولتیں پہنچانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔انہوں نے طبی عملے کی حاضری، مریضوں کی سہولتوں اور مفت ادویات کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے۔
کوئی تبصرے نہیں