رضوان علی بھٹی کی اس اہم کامیابی پر دوستوں، ساتھیوں اور اہل علاقہ کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ کسووال (نمائندہ خصوصی) رضوان ...
رضوان علی بھٹی کی اس اہم کامیابی پر دوستوں، ساتھیوں اور اہل علاقہ کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
کسووال (نمائندہ خصوصی) رضوان علی بھٹی کو انسپکٹر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے پر ترقی ملنے پر رینک پننگ کی ایک پروقار تقریب ریجنل پولیس آفس ساہیوال میں منعقد ہوئی، جس میں ریجن کے 8 انسپکٹرز کو باضابطہ طور پر ڈی ایس پی کے رینکس لگائے گئے۔ ترقی پانے والوں میں رضوان علی بھٹی بھی شامل ہیں۔تقریب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ساہیوال محمد ایاز سلیم کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساہیوال محمد عثمان ٹیپو بھی موجود تھے۔ آر پی او اور ڈی پی او نے مشترکہ طور پر ترقی پانے والے افسران کو نئے رینکس لگائے۔تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جس سے خوشی، فخر اور اعتماد کی فضا دیکھنے میں آئی۔اس موقع پر آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو دیانتداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عہدے میں ترقی کے ساتھ عوامی توقعات اور احتساب کا دائرہ بھی بڑھ جاتا ہے، لہٰذا افسران اپنے کردار اور کارکردگی سے محکمہ پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کریں۔رضوان علی بھٹی اس سے قبل مختلف تھانہ جات میں بطور ایس ایچ او فرائض انجام دے چکے ہیں، جن میں تھانہ کسووال ضلع ساہیوال بھی شامل ہے۔ دورانِ تعیناتی انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن انداز میں انجام دیے۔رضوان علی بھٹی کی اس اہم کامیابی پر دوستوں، ساتھیوں اور اہل علاقہ کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے اور ان کے روشن مستقبل، مزید ترقی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں