واپڈا سب ڈویژن کسووال کے افسران، ملازمین اور اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔دوست احباب کی نمایاں کامیابی پر مبارکباد کسووال(نامہ نگار...
واپڈا سب ڈویژن کسووال کے افسران، ملازمین اور اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔دوست احباب کی نمایاں کامیابی پر مبارکباد
کسووال(نامہ نگار)واپڈا سب ڈویژن کسووال کے لائن سپرنٹنڈنٹ (ایل ایس ون) تنویر حسین نے واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں منعقدہ ایل ایس سے ایس ڈی او پرموشن کورس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، جس پر واپڈا سب ڈویژن کسووال کے افسران، ملازمین اور اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تنویر حسین کی اس شاندار کامیابی پر ساتھی ملازمین اور دوست احباب نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنویر حسین نے اپنی قابلیت سے نہ صرف اپنے ادارے بلکہ اپنے علاقے کا نام بھی روشن کیا ہے۔اس موقع پر افسران و ملازمین نے امید ظاہر کی کہ وہ پرموشن کورس کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد بطور ایس ڈی او مزید ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادارے کی خدمت کریں گے اور اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اہل علاقہ، سماجی شخصیات اور دوست احباب نے بھی تنویر حسین کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح کامیابیاں سمیٹتے رہیں۔
کوئی تبصرے نہیں