Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظالمانہ اور عوام دشمن اقدام ہے۔مرکزی انجمن تاجران کسووال

 حکومت اس فیصلے پر نظرِ ثانی کرے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔ کسووال(نامہ نگار)مرکزی انجم...

 حکومت اس فیصلے پر نظرِ ثانی کرے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔



کسووال(نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران کسووال کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 137 روپے اور ڈیزل میں 185 روپے تک کا ہوشربا اضافہ نہایت غیر دانشمندانہ، ظالمانہ اور عوام دشمن اقدام ہے۔ اس فیصلے نے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام اور کاروباری طبقے کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔خصوصاً ایسے نازک وقت میں جب گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہونے جا رہا ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں یہ غیر معمولی اضافہ کسانوں کے لیے کسی بڑے معاشی دھچکے سے کم نہیں۔ زرعی اخراجات میں بے تحاشا اضافہ ہونے سے کسان شدید مالی بحران کا شکار ہوں گے، جس کے نتیجے میں نہ صرف زرعی پیداوار متاثر ہوگی بلکہ ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔جب کسان کمزور ہوگا تو اس کی قوتِ خرید کم ہوگی، اور جب قوتِ خرید کم ہوگی تو بازار ویران ہوں گے۔ اس کا براہِ راست نقصان تاجر برادری کو ہوگا اور کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار ہو جائیں گی۔ یوں یہ فیصلہ نہ صرف کسان بلکہ تاجر، مزدور اور عام شہری،سب کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔مرکزی انجمن تاجران کسووال اس ظالمانہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے پر نظرِ ثانی کرے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے اور عوام، بالخصوص کسانوں اور تاجر برادری کو فوری ریلیف فراہم کرے۔

کوئی تبصرے نہیں

ads