ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل سے کریانہ ایسوسی ایشن ساہیوال کے وفد نے ملاقات کی، جس میں اشیاء ضروریہ کی کنٹرول ریٹس پر فراہمی اور کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ساہیوال(ارشدسردارچودھری)ساہیوال میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل سے کریانہ ایسوسی ایشن ساہیوال کے وفد نے ملاقات کی، جس میں اشیاء ضروریہ کی کنٹرول ریٹس پر فراہمی اور کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تاجروں کا تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے دوکانداروں پر زور دیا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اشیاء خوردونوش سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کریں۔ مزید برآں، حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت مارکیٹس اور دکانوں کی بروقت بندش کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی تاکہ کفایت شعاری پالیسی پر مؤثر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔ ملاقات میں کریانہ ایسوسی ایشن کے وفد نے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری عوامی مفاد میں ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری کے باہمی تعاون سے نہ صرف مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ عوام کو بھی معیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔

کوئی تبصرے نہیں