فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کے باوجود ملک میں فائیو جی سروس کے باقاعدہ آغاز میں تاحال رکاوٹیں برقرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایپل کی جانب سے ابھی...
فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کے باوجود ملک میں فائیو جی سروس کے باقاعدہ آغاز میں تاحال رکاوٹیں برقرار ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایپل کی جانب سے ابھی تک فائیو جی سپورٹ کے لیے مطلوبہ سافٹ ویئر اپڈیٹ پیچ جاری نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث صارفین اپنے موجودہ فونز پر فائیو جی سروس استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔
دوسری جانب سام سنگ نے اس معاملے میں پیش رفت کی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دو سے تین ہفتوں میں سافٹ ویئر اپڈیٹ پیچ جاری کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے موبائل مینوفیکچررز کے ساتھ رابطے تیز کر دیے ہیں تاکہ اس مسئلے کو جلد حل کیا جا سکے، جبکہ ایپل کے ساتھ سٹیٹ لیول پر رابطے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی متعلقہ ڈویژن بھی اس سلسلے میں سٹیک ہولڈر کمپنیوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔
ماہرین کے مطابق جب تک سافٹ ویئر اپڈیٹ پیچ جاری نہیں کیے جاتے، اس وقت تک پہلے سے استعمال میں موجود موبائل فونز فائیو جی سروس کے قابل نہیں ہو سکیں گے، جس کے باعث سروس کے عملی آغاز میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں