آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور شاباش دی۔
ان کا کہنا تھا کہ محنت، لگن اور دیانتداری سے فرائض سرانجام دینے والے اہلکار محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جبکہ امن و امان کے قیام کے لیے ساہیوال ریجن پولیس ہمہ وقت متحرک ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ افسران و اہلکار اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں ادا کرتے ہوئے عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دیں۔

کوئی تبصرے نہیں