لاہور ڈیفنس سی میں دو سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے مبینہ زیادتی، تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
لاہور کے علاقے ڈیفنس سی (DHA Phase C) میں دو سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین سے رابطہ کیا اور انہیں برانڈ کی ویڈیو شوٹ کے بہانے ڈی ایچ اے میں واقع ایک فلیٹ میں بلایا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے خواتین کو بتایا کہ انہیں برانڈ کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے سٹوڈیو بلایا جا رہا ہے۔ جب دونوں خواتین فلیٹ پر پہنچیں تو مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
پولیس نے متاثرہ خواتین کی شکایت پر تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں