Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

آبنائے ہرمز طاقت کے زور پر کھولنے سے متعلق قرار داد پر ووٹنگ منسوخ

  نیویارک: (عوامی فیصلہ ) آبنائے ہرمز کو طاقت کے زور پر کھولنے سے متعلق قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج ہونے والی ووٹنگ منسو...


 


نیویارک: (عوامی فیصلہ ) آبنائے ہرمز کو طاقت کے زور پر کھولنے سے متعلق قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج ہونے والی ووٹنگ منسوخ ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا، فرانس، چین اور روس کی جانب سے قرارداد کے مسودے کی مخالفت کی گئی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 10 دیگر غیر مستقل اراکین میں بھی قرارداد کے مسودے پر اختلافات پائے گئے، جس کے باعث ووٹنگ کا عمل منسوخ کر دیا گیا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ووٹنگ جیسے اقدامات صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنا دیں گے۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز 28 فروری سے بند ہے، یہ اہم تجارتی گزر گاہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد سے آمد و رفت کیلئے مسلسل بند ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

ads