Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

کینسر مریضوں کیلئے امداد 15 لاکھ تک بڑھا دی گئی

 لاہور پاکستان: وفاقی وزیر کا انمول ہسپتال دورہ، کینسر مریضوں کیلئے مالی امداد 15 لاکھ روپے تک بڑھانے کا اعلان لاہور میں وفاقی وزیر برائے ت...

 لاہور پاکستان: وفاقی وزیر کا انمول ہسپتال دورہ، کینسر مریضوں کیلئے مالی امداد 15 لاکھ روپے تک بڑھانے کا اعلان




لاہور میں وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے اٹامک انرجی کینسر ہسپتال انمول کا دورہ کیا، جہاں مستحق کینسر مریضوں کیلئے جاری فلاحی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مالی امداد میں اضافے کا اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے پاکستان بیت المال کے تحت جاری سہولیات کا معائنہ کیا اور حکام سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ انفرادی طبی امداد کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض علاج کی سہولت حاصل کر سکیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد صرف نعرے نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے غریب عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بیت المال کے تحت دی جانے والی مالی مدد زکوٰۃ یا خیرات نہیں بلکہ حکومت کا باقاعدہ فنڈ ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام ملک بھر میں 21 کینسر ہسپتال کام کر رہے ہیں، جہاں تقریباً 80 فیصد مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ مریضوں کو بروقت علاج، خصوصاً کیموتھراپی، اور ادویات کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹر انمول ڈاکٹر عامرہ شامی نے بتایا کہ ہسپتال میں جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے انمول کو خطے کیلئے کولیبریٹنگ سنٹر بھی قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ فنڈز کی فراہمی کا نظام مزید آسان اور شفاف بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد بروقت فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا مریضوں کو بہتر علاج اور سماجی تحفظ فراہم کرتی رہے گی۔

کوئی تبصرے نہیں

ads