Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری

 کارروائی کے دوران پاکپتن چوک، بیرون لاری اڈا، عارف والا پل، چرچ روڈ اور پاکپتن بازار میں قائم غیر قانونی تجاوزات اور ریڑھیوں کو ہٹا دیا گیا...

 کارروائی کے دوران پاکپتن چوک، بیرون لاری اڈا، عارف والا پل، چرچ روڈ اور پاکپتن بازار میں قائم غیر قانونی تجاوزات اور ریڑھیوں کو ہٹا دیا گیا۔


ساہیوال(عوامی فیصلہ ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ڈی ای او پیرا فورس نعمان قیصر کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران پاکپتن چوک، بیرون لاری اڈا، عارف والا پل، چرچ روڈ اور پاکپتن بازار میں قائم غیر قانونی تجاوزات اور ریڑھیوں کو ہٹا دیا گیا۔ ٹیموں نے نہ صرف راستوں کو کلیئر کروایا بلکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے۔

انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں اور کسی کو بھی سرکاری جگہ پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ علاوہ ازیں  چک نمبر 96/6-آر میں پیرا فورس اور ریونیو ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی دکان سیل کر دی۔ اس آپریشن میں پیرا فورس کے انفورسمنٹ آفیسر عمران سعید، ذیشان جبکہ بلدیہ کی جانب سے میونسپل آفیسر خالد ضیاء اور محمد آصف نے حصہ لیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف یہ مہم بلا تعطل جاری رہے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
 

کوئی تبصرے نہیں

ads