کارروائی کے دوران پاکپتن چوک، بیرون لاری اڈا، عارف والا پل، چرچ روڈ اور پاکپتن بازار میں قائم غیر قانونی تجاوزات اور ریڑھیوں کو ہٹا دیا گیا...
کارروائی کے دوران پاکپتن چوک، بیرون لاری اڈا، عارف والا پل، چرچ روڈ اور پاکپتن بازار میں قائم غیر قانونی تجاوزات اور ریڑھیوں کو ہٹا دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں اور کسی کو بھی سرکاری جگہ پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ علاوہ ازیں چک نمبر 96/6-آر میں پیرا فورس اور ریونیو ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی دکان سیل کر دی۔ اس آپریشن میں پیرا فورس کے انفورسمنٹ آفیسر عمران سعید، ذیشان جبکہ بلدیہ کی جانب سے میونسپل آفیسر خالد ضیاء اور محمد آصف نے حصہ لیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف یہ مہم بلا تعطل جاری رہے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں