Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

کمشنر ساہیوال ڈویژن کا ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کی نئی تعمیر کیمبرج کیمپس کی عمارت کا دورہ

  کنٹریکٹر  اظہر عباس ( چوہدری بلڈرز کمپنی ) نے تکمیلِ منصوبہ کے بعد بلڈنگ کی چابی باقاعدہ طور پر کمشنر ساہیوال ڈویژن اور  سکول انتظامیہ کے ...

  کنٹریکٹر  اظہر عباس ( چوہدری بلڈرز کمپنی ) نے تکمیلِ منصوبہ کے بعد بلڈنگ کی چابی باقاعدہ طور پر کمشنر ساہیوال ڈویژن اور  سکول انتظامیہ کے حوالے کر دی



ساہیوال(عوامی فیصلہ    ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں نئی تعمیر ہونے والی کیمبرج کیمپس کی عمارت کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، پرنسپل ڈی پی ایس سکول اکبر علی، وائس پرنسپل مومنہ ایزد، بورڈ ممبران اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔



 کمشنر نے نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور جاری رینوویشن کے باقی ماندہ کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر کنٹریکٹر    اظہر عباس ( چوہدری بلڈرز کمپنی ) نے تکمیلِ منصوبہ کے بعد بلڈنگ کی چابی باقاعدہ طور پر کمشنر ساہیوال ڈویژن اور سکول انتظامیہ کے حوالے کر دی، جسے ادارے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا۔



  ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کی نئی تعمیر   عمارت کیمبرج کیمپس کے دورہ  کے موقع پر  کنٹریکٹر    اظہر عباس ( چوہدری بلڈرز کمپنی ) نے   کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل  کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔


 کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے   کیمریج کیمپس  کو فعال کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز پر بھی زور دیا۔  بعد ازاں بلڈنگ کی تکمیل پر کنٹریکٹر کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی اور خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔




کوئی تبصرے نہیں

ads