’مذاکرات آئینی حدود میں ہوں‘

’مذاکرات آئینی حدود میں ہوں‘

اسلام آباد:

حکومتی اتحادی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے جمعہ کو کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے جو بھی مطالبات کیے جائیں گے ان پر آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے غور کیا جائے گا۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صدیقی نے کہا کہ اگرچہ ابھی تک اپوزیشن کی جانب سے مطالبات موصول نہیں ہوئے تاہم حکومت کا موقف ہے کہ آئین سے متصادم مطالبات تسلیم نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ جمہوری طرز عمل کے مطابق مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں