Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

Ads Place

تہران میں ایرانی دفاعی نظام کی کامیابی پر سڑکوں پر جشن

تہران: (عوامی فیصلہ) تہران میں ایرانی دفاعی نظام کی کامیابی پر سڑکوں پر جشن منایا گیا۔ ایرانی فوج کے اہلکاروں اور شہریوں نے امریکی طیارے مار...


تہران: (عوامی فیصلہ) تہران میں ایرانی دفاعی نظام کی کامیابی پر سڑکوں پر جشن منایا گیا۔

ایرانی فوج کے اہلکاروں اور شہریوں نے امریکی طیارے مار گرائے جانے کے بعد خوشی کا اظہار کیا، جس میں ایک خاص جوش اور ولولہ دیکھا گیا، یہ جشن خاص طور پر اس موقع پر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام بار بار دعویٰ کر چکے تھے کہ ایران کی فضائی دفاعی صلاحیتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

ایرانی فوج نے اس دعوے کو غلط ثابت کرتے ہوئے اپنی جدید صلاحیتیں ظاہر کیں، جس پر عوام میں فخر اور جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی دفاعی کارروائی کے دوران پانچ امریکی ہیلی کاپٹرز نشانہ بنائے گئے جن میں سے کچھ مار گرائے گئے جبکہ کچھ کو نقصان پہنچا۔

یہ پیش رفت ایران کی فوجی قابلیت اور دفاعی نظام کی مضبوطی کو اجاگر کرتی ہے اور تہران میں شہریوں کی جانب سے مسلسل جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں

ads