مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی مریضوں کو ہر ممکن بہترین علاج اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ ساہیوال(...
مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی مریضوں کو ہر ممکن بہترین علاج اور سہولیات فراہم کی جائیں۔
ساہیوال(عوامی فیصلہ ) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔
ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن بہترین علاج اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں صاف ستھرا ماحول مریضوں کی جلد صحت یابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر نے انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اور کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں